Skip to main content

 لو ہو صبا ہو یا پروائی سب کے ساتھ چلو

لو ہو صبا ہو یا پروائی سب کے ساتھ چلو
سب ہیں صید رہ تنہائی سب کے ساتھ چلو

مار آستین ہر ہر دوست ہو یا پھر ایسے نصیب
ہاتھ میں ہو وہ دست حنائی سب کے ساتھ چلو

سر ہو اونچا، قلب کشادہ، کیا کم ہے یہ عطا
سنگ ملیں یا تمغے طلائی سب کے ساتھ چلو

ہر ہر سانس ہو امرت رس میں میں یا ڈوبی بس میں
وصل ہو یا آشوب جدائی سب کے ساتھ چلو

راہ شوق میں جانے کہاں تھک کر رہ جائے
فرزانے ہوں یا سودائی سب کے ساتھ چلو 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *