Skip to main content

 وہ اور ہوں گے جب کو تونے جام بھر کے دئیے 

وہ اور ہوں گے جب کو تونے جام بھر کے دئیے
یہاں تو اپنی ہی انکھوں کے اشک ہم نے پیے

مگر ہو جیسے جنازہ سا کوئی کاندھے ہر
تمھارے بعد بھی جینے کو ہم ضرور جیے

مرے جو ہم تو اسی درد کی کسک سے مرے
اسی خلش کے سہارے تمام عمر جیے

دیا تھا لطف جو تھوڑا سا زندگی نے کبھی
اس التفات کے بدلے بھی خوب خوب لئے 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *