کج ادائی سے ترا ہجر ہوا سہل مجھے

کج ادائی سے ترا ہجر ہوا سہل مجھے
تیرے ملنے کی اداوں سے بچھڑنا سیکھا

کون یہ ناز سہنے اور پھر انجام وہی
دل نے بسنے کے عذابوں سے اجڑنا سیکھا

وقت کیا شوخ ہے سیتا ہے جس الھڑ پن سے
دل کے زخموں سے اسے دیکھ ادھڑنا سیکھا

غم نہیں یہ کہ اخیر آگیا کیوں جلد ترا
زندگی میں نے تجھے دیر سے پڑھنا سیکھا 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *